Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب کے ’حقِ دفاع‘ کی توثیق کی اور ’سخت ترین الفاظ‘ میں حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران نواز ملیشیا سے فوری طور پر فوجی کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونا فونٹ نے کہا کہ 15 رکنی کونسل نے سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے ’ان حملوں کے مقابلے میں جو اس کی سرزمین پر شہریوں اور شہری تنصیبات کو متاثر کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ یہ حملے شہری اور توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان میں خواتین و بچوں سمیت عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔