Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر اور سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید عابد بخاری ایک تجربہ کار اور باصلاحیت صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ میرے قریبی دوست بھی تھے، ان کی وفات کی خبر انتہائی افسوسناک اور میرے لیے ذاتی طور پر صدمے کا باعث ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ سید عابد بخاری نے طویل عرصے تک شعب? صحافت سے وابستہ رہ کر بلوچستان میں صحافت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ خبر کی جانچ، تدوین اور پیشکش کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سید عابد بخاری کی صحافتی خدمات اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے بلوچستان کی صحافتی برادری ایک تجربہ کار اور ذمہ دار صحافی سے محروم ہوگئی ہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور قریبی ساتھیوں کے لیے یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سید عابد بخاری کے اہلِ خانہ اور پوری صحافتی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔