Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تمام پشتون برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارہ اور انسان دوستی کی اعلی روایات نمایاں ہیںبلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے، یہی تنوع صوبے کی اصل خوبصورتی اور قوت ہے پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ثقافتی ورثے کا تحفظ نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور شناخت سے جوڑنے کا ذریعہ ہے تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام اور فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے پشتون کلچر ڈے امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کا پیغام ہے۔