بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا ٹرانسپورٹیشن اور رینٹل سیکٹر کی ٹیکسیشن سے متعلق اجلاس

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے چیئرمین عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹیشن، رینٹل سیکٹر اور متعلقہ خدمات کی ٹیکسیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹیکس انتظامی نظام کو مزید ڈیجیٹل اور مو¿ثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ٹیکس دہندگان کے لیے رجسٹریشن، ریٹرنز جمع کرانے، ٹیکس اسیسمنٹ اور ٹیکس ادائیگی سمیت پورے عمل کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام کے تحت لانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنا، ٹیکس نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا اور ٹیکس قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنانا اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن اور رینٹل سروسز کے شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، اس لیے ان شعبوں میں ٹیکس انتظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنانے اور ریونیو نظام کو مزید شفاف و مو¿ثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اجلاس میں متعلقہ امور پر مزید پیش رفت اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مرحلہ وار آگے بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *