انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مارک ووڈ نے لکھا کہ ‘میں نے ہمیشہ ثابت قدم رہنے کی کوشش کی اور انجری سے واپس آکر لوگوں کو غلط ثابت کرنے اور سب کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ میں کیا کرسکتا ہوں لیکن  بدقسمتی سے، اس بار میں یہ جنگ ہار گیا’۔

مارک ووڈ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اب ٹیسٹ اور 50 اوورز کی کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں، اس لیے گزشتہ ایک سال کے دوران انگلینڈ کے لیے مزید کھیلنے کا خواب آہستہ آہستہ مجھ سے چھن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز تھا جس کی میں خواہش کرسکتا تھا اور یہ میرے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *