Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں چھوڑے گئے تمام ڈرونز تباہ کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب چھوڑے گئے، افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے اور افواج نے افغان طالبان رجیم کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
ذرائع کے مطابق دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔