Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بولان(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کچھی میر ممتاز علی کھیتران سے ڈھاڈر پریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی اور جنرل سیکرٹری عبدالحئی گولہ نے ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایس پی شیراحمد محمد شہی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر پیربخش بگٹی، سپریٹنڈنٹ عبدالحق مستوئی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ڈھاڈر پریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر کچھی کو ڈھاڈر شہر اور گردونواح میں بجلی کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی عوامی مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ ڈھاڈر کے قریب گرڈ اسٹیشن کو بجلی سپلائی کرنے والی تاریں مرمت کی منتظر ہیں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے بجلی کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی میر ممتاز علی کھیتران نے پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی بحالی کے حوالے سے ایکسئین کیسکو کو ضروری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں متاثرہ ٹاور کی وجہ سے ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی تاریں متاثر ہوئی ہیں جنکی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا اور بجلی کی فراہمی بھی جلد بحال کردی جائے گی ڈپٹی کمشنر میر ممتاز علی کھیتران نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات ناگزیر ہیں