نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2اہلکار محمد یاسر اور عبدالروف جاں بحق ہوگئے مسلح افراد پولیس اہلکاروں کااسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرنامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *