Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلا دیش ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔
جواب میں بنگلا دیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے تین وکٹیں لیں۔
خیال رہے کہ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ مقابلوں کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔