ملک کے اندر آئینی ،سیاسی ، جمہوری احتجاج کی کال سے 10دن پہلے سیاسی گرفتاریاں ،چھاپے قابل مذمت ہیں ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ ( این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں ملک کے اندر آئینی ،سیاسی ، جمہوری احتجاج کی کال سے 10دن پہلے سیاسی گرفتاریاں ،چھاپے ، خوف وہراس دراصل ملک پر مسلط ٹولے کی بداعمالیاں ، بدکرداریاں ریاست ، حکومت کی آئین ، سیاست اور جمہوریت مخالف کردار کی کھلی مظہر ہے ۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ پشتونخوامیپ تحریک انصاف کے رہنماﺅں ،کارکنوں کی گرفتاریوں پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی بنیاد عوام اور ان کا سیاسی جمہوری مینڈیٹ ہوا کرتا ہے لیکن گزشتہ نام نہاد الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ کا جس طرح مذاق اڑایا گیا ۔ سیاست ، جمہوریت پارلیمنٹ خصوصاً سیاسی پارٹیوں کی بے توقیری کی اور دوسری جانب کرپشن ، لوٹ مار ، رشوت ، کمیشن ، چوری ، ڈکیتی کی منفی سماجی اقدار کو مثبت بنا کر پیش کرنے اور ملک کا وقار بین الاقوامی دنیا میں پائمال ہو کر رہ گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی واضح اکثریت سے الیکشن جیتنے والی پارٹی اور اس کے بانی رکن کو جیل میں رکھنا عالمی انسانی اور ملکی آئین وقانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں اور علیمہ بی بی کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک جو بحرانوں میں گر چکا ہے اور خطے کے حالات کو دیکھتے ہوئے ملک میں فوری طور پر آئین اور جمہوریت کی بحالی ، مسلط غیر منتخب ، غیر نمائندہ حکومت کی برخواستی اور نئے سرے سے انتخابات عالمی طور پر ملکی وقار کی بحالی کی سبب بن سکے گی ۔اور زبردستی کی کوئی بھی مہم جوئی مستقبل میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جس سے اجتناب ضروری ولازمی ہے ۔ جمہوریت احتجاج ملک کے ہر فرد کا آئینی حق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *