کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا آغاز ہوگیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا آغاز ہوگیا پارلیمانی سیکرٹری ماہی گیری برکت رند نے رنگا رنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا افتتاحی میچ میں نوشکی فٹبال کلب میں افغان کلب چمن کو شکست دے دی ۔کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری کھیل درا بلوچ بھی موجود تھے چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھر سے 82 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ٹورنامنٹ کے میچز کو ئٹہ کے پانچ گراونڈز پر منعقد ہوں گے جس کا فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گاافتتاحی میچ میں نوشکی فٹبال کلب میں افغان کلب چمن کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ماہی گیری برکت رند کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مصروف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیںجب نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے تو دہشت گردی ختم ہوجائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *