سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والے کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔