Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

امریکہ [انٹرنیشنل ڈیسک]امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ منگل سے دنیا بھر کی فضائیں تمام ایرانی ایئر لائنز کے لیے بند کر دی جائیں گی۔امریکی محکمہ خزانہ نے تقریباً دو ہفتے قبل 27 ایرانی ایئر لائنز کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کہ ایران کے ساتھ یہ تنازع کب تک جاری رہے گا، تاہم اُنھوں نے بتایا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے حوالے سے اُنھوں نے چین سے بات چیت کی ہے۔چینی صدر دو روز میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں ایران پر عائد پابندیاں بھی شامل ہیں۔سکاٹ بیسنٹ اس سے قبل کہہ چکے تھے کہ چینی نائب وزیراعظم وانگ یی کے ساتھ بات چیت میں وہ ایران کے خلاف پابندیوں کے معاملے پر دونوں صدور کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کریں گے۔