Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ڈی ایس پی صدر پولیس شوکت جدون سے گزشتہ روز انکے دفتر میں اہم ملاقات کی، جس میں شہر میں ون ویلنگ، تیز رفتاری، کم عمر افراد کی موٹرسائیکل ریسنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کاشف حیدری نے مطالبہ کیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والے کم عمر افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، جبکہ خطرناک کرتب اور ریسنگ کی ویڈیوز بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے رجحان کی بھی روک تھام کی جائے، کیونکہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف خود نوجوانوں بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض نوجوان سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک موٹرسائیکل کرتب اور ریسنگ کی ویڈیوز بناتے اور نشر کرتے ہیں، جس سے دیگر نوجوان بھی اس عمل کی طرف راغب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایسے مقامات کی نشاندہی کرکے مؤثر نگرانی اور کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جائے، جبکہ والدین بھی اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل دینے اور خطرناک ڈرائیونگ سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر شوکت جدون نے شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔