سیاسی و کاروباری میدان میں نیا موڑ! آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا چونکا دینے والا اقدام

کوئٹہ(ویب ڈیسک) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میر عبدالسلام لانگو کی زیر صدارت پیر کو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ٹھیکیدار برداری کادسواں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کوئٹہ می موجود سیکرٹری اطلاعات سرور جان مندوخیل،سیکرٹری فنانس محمدادریس جان لانگو،رابطہ سیکرٹری میربیرو ملازئی، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم اچکزئی،نائب صدر میر عدنان لہڑی،رابطہ سیکرٹری میرسلیم بنگلزئی،نائب صدر صاحبزادہ بسم اللہ خان اور مختلف ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے منشور کی متفقہ طورپر منظوری دی گئی اور 3اکتوبر کو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے تقریب حلف برداری کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تقریب حلف برداری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دو،تین روز میں آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ایک اجلاس بلا کر تقریب حلف برداری کے پروگرام کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میرعبدالسلام لانگو نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ٹھیکیداروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور بلوچستان کے تمام اضلاع اور ڈویژن میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل ہوچکا ہے اور عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا پروگرام 3اکتوبرکو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے ٹھیکیدار برداری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردارادا کر رہی ہے اورایسوسی ایشن کی کوششوں سے ابتک کئی مسائل حل ہوچکے ہیں اورجو مسائل باقی رہ گئے ہیں انشاء اللہ انہیں بھی جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *