سماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شگفتہ گل عمرانی

نصیر آباد(ویب ڈیسک)اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شگفتہ گل عمرانی نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی فلاح و بہبود اور مستحق افراد کی معاونت کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہا ہے معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں، بزرگوں، خصوصی افراد اور دیگر مستحق افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام فلاحی مراکز میں دستیاب سہولیات کو بہتر بنانے اور مستحق افراد کو بروقت خدمات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے شگفتہ گل عمرانی نے کہا کہ عوامی شکایات اور مسائل کے ازالے کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ فلاحی اداروں کی کارکردگی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کے ساتھ رابطہ رکھا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے فلاحی منصوبوں کے ثمرات حقیقی مستحق افراد تک پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی عوامی فلاح، خواتین کی معاونت اور ضرورت مند افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *