Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق پاکستان کی مضبوطی اور چاروں اکائیوں کی یکجہتی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی مرہون منت ہے،بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمہوری سیاست کی نئی نسل کی توانا آواز ہیں اور وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے جبکہ ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا بھی ان کے عوام دوست وژن کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد کا محور ہیں وہ جمہوریت، آئین اور عوام کے حق حکمرانی کی آواز ہیں اور ترقی پسند و خوشحال پاکستان کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ جمہوری جدوجہد کے تسلسل کی خوشی کا دن ہے بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان نسل کو سیاست میں فعال کردار ادا کرنے اور پاکستان کے مستقبل کو جمہوری اصولوں سے جوڑنے کا حوصلہ دیا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت، ملکی استحکام اور وفاق کی مضبوطی کے لیے جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طویل عمراور ملک کی خدمت کے لیے مزید ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔