سرگودھا شہر میں موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا

سرگودھا(ویب ڈیسک)سرگودھا شہر میں موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا جس پر زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا جبکہ پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں فاطمہ جناح روڈ کے تاجر محمود مبارک اپنے بیٹے ایاز محمود کے ہمراہ دوکان سے گھر خیابان صادق جا رہے کہ مین روڈ پر نجی کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار نے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ جس پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر کے فوری طبی امداد دے کر تشویشناک حالت کے باعث لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا اور پولیس تھانہ ساجد شہید شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزم کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *