ایشین گیمز کرکٹ میں چین بغیر کوئی گیند کھیلے باہر اور پاکستان کی سنسنی خیز فتح

جاپان(ویب ڈیسک)جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز کے باقاعدہ افتتاح سے دو روز قبل ہی کرکٹ کے میدان سے ایک دلخراش کہانی سامنے آئی ہے جہاں چین کی خواتین کرکٹ ٹیم 12 برس بعد ایشین گیمز میں واپسی کے باوجود ایک بھی گیند کھیلے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو کوروگی ایتھلیٹک پارک میں گو کہ آسمان صاف تھا اور دھوپ کھلی ہوئی تھی لیکن گزشتہ چند دنوں کی متواتر بارشوں کے باعث آؤٹ فیلڈ اس قدر گیلی تھی کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل میچ منسوخ کرنا پڑا۔
ایشین گیمز کے قواعد و ضوابط کے تحت بنگلہ دیش نے اعلیٰ رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ چینی ٹیم کا خواب ادھورا رہ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *