میونسپل کمیٹی لورالائی کے کروڑوں روپے کی قیمتی جائیداد کا بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے،پشتونخوا نیپ

 لورالائی (ویب ڈیسک) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت اللہ جلالزئی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ لورالائی میونسپل کمیٹی ایریا میں نوتعمیر شدہ دکانیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت عوام اور تاجروں کا مشترکہ حق ملکیت ہے۔نااہل اور نالائق فارم 47کے جعلی صوبائی حکومت اپنے چپراسی چئرمین کے ذریعے اپنے منظور نظر غیر تاجر اور غیر مستحق افراد میں تقسیم کرکے قانون اور لورالائی تاجران دشمنی کے مرتکب ہونگے جوکہ لوکل گورنمنٹ 2010 ترمیمی ایکٹ کے صریحا خلاف ورزی ہے۔جسکی پارٹی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے لورالائی میں تعمیر کئے گئے عقب عادل مارکیٹ،نئے اڈے اور پرانا تاریخی گوشت مارکیٹ میں بنائے گئے دکانیں عوام اور تاجران کا اوپن آکشن کے ذریعے مقابلتی  بنیاد پر نیلام کرنے کا حق ھے۔جس سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ھونگے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط میں موجود میونسپلٹی کے پرانے جائیداد کی انکوائری کرکے مختلف لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے مہنگے داموں کرائے پر دیکر میونسپل کمیٹی کو کروڑوں روپے کی نقصان کے مرتکب ہوئے ہیں۔جوکہ قابل گرفت اور ناقابل برداشت عمل ہے۔انہوں نے صوبائی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اعلی حکام سے اور ڈسٹرکٹ اور ڈویڑنل انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ لورالائی شہر میں میونسپل جائداد کا تحقیقات نو تعمیر شدہ دکانوں کا اوپن نیلامی کے ذریعے اکشن کیا جائے بصورت دیگر پارٹی قانونی راستے کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک چلانے سے گریز نہیں کریگی جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکام پر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *