Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور (سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسکول کرکٹ کو قومی کرکٹ کی بنیاد قرار دے دیا۔ہفتہ کو بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کے کھلاڑیوں سے ملے،چیئرمین پی سی بی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔چیئرمین پی سی بی نے بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ رواں سال 100 اضلاع کے 1,400 سکولوں کے تقریباً 21000 طلبہ پروگرام میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت رواں سال 2,895 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر کے 1400 اسکولز اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال 21 ہزار طلبہ اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوں گے اور اس پروگرام میں 2900 میچز کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 1400اسکولز میں سے 50 بہترین ٹیمیں پی سی بی اپنائے گا۔ منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 21 ہزار بچوں کی انفرادی کارکردگی بھی مانیٹر کی جائے گی۔ اسکول کرکٹ کے لیے الگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسکول کرکٹ کو سالانہ نہیں مستقل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ اسکول کرکٹ پروگرام میں گوادر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کی اکیڈمی میں تقریبا25 بچوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولز کی تعداد 1400 سے بڑھا کر 2000 تک لے جانے کا ہدف ہے۔ طویل المدتی ہدف اسکول کرکٹ کو 3000 سے 5000 اسکولز تک پہنچانا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مسئلہ سہولیات اور رسائی کا ہے، اسکول کرکٹ کی کوریج سے دور دراز علاقوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی کے تقریباً 70گرانڈز دوبارہ بورڈ کے پاس آچکے ہیں،حیدرآباد اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے سندھ حکومت سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول کرکٹ کی کامیابی پی سی بی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوشش سے ممکن ہے۔