Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60افراد کو سانپوں نے ڈس لیا، 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122کی جنوری سے 31اگست 2026تک کی رپورٹ کیمطابق سانپوں کے ڈسنے سے ایک ہزار 60 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپوں کے ڈسنے سے614مرد اور 446خواتین متاثرہوئیں۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برسات میں کچی آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سانپ خشک اور محفوظ جگہ کی تلاش میں آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اس لیے سانپ ڈسنے کیواقعا ت بھی بڑھ جاتے ہیں۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سانپوں سے بچنے کیلئے احتیاط برتنی چاہیے۔