آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دنیا میں لاہور کا پہلا نمبر

لاہور(ویب ڈیسک)عالمی فضائی درجہ بندی میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پررہا۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 179ریکارڈ کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔ ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 211، پیراگون سٹی میں 197اور اقبال ٹاؤن میں 190ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 171، چمن پارک میں 165، برکی روڈ پر 162جبکہ بیدیاں روڈ پر اے کیو آئی 160ریکارڈ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *