Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
بولان(ویب ڈیسک)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر محمد اکبر ابڑو کی خصوصی تعاون سے صدر ڈھاڈر پریس کلب محمد عارف بنگلزئی کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے صفائی عملے نے شاہی چوک بنگلزئی محلہ میں خصوصی صفائی آپریشن کیا اس دوران جمع کچرے کے ڈھیروں کو صاف کرکے کلی محلے کی صفائی و ستھرائی کی صورتحال بہتر بنا دی گئی صفائی و ستھرائی کے دوران میونسپل کمیٹی کے عملے نے محلے کے مختلف مقامات سے کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جس سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی بحال ہوئی بلکہ شہریوں کو درپیش صفائی کے مسائل میں بھی کمی آئی ہے چیف آفیسر محمد اکبر ابڑو نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا صرف میونسپل کمیٹی کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاہم شہری مسائل کے حل اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا