Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ژوب (ویب ڈیسک) ژوب کے رہائشی لعل محمد حریفال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولمہ تقسیم علی خان زئی ژوب بلاک سی منڈل کہول کی اراضی جن کا رقبہ 51400 مربع فٹ ہے کو میں خرید چکا ہوں اس خرید وفروخت کے تمام تر دستاویزی ثبوت میرے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ جس شخص سے اور جس کے ذریعے یہ اراضی خریدی ہے اب وہ دونوں ظلم کی بنیاد پر رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے اس بارے باقاعدہ ثالثین اور گواہان موجود ہے مگر یہ لوگ مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ اراضی اب میری ملکیت ہے جس پر بہت کام بھی کر چکا ہوں انہوں نے اس اراضی کی بنیادیں تعمیر کر کے بھرائی بھی کرائی ہے اس لئے ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میری ملکیت اراضی کی خرید و فروخت سے باز رہے ورنہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے