Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوتھل (ویب ڈیسک)لسبیلہ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں کوئٹہ کے سینئر نصیر احمد کاکڑ پر ہونے والے حملے کے خلاف سٹی پریس کلب اوتھل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت یو این اے نیوز ایجنسی اوتھل کے رپورٹر اور سٹی پریس کلب اوتھل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جاوید لاسی نے کی۔احتجاجی مظاہرے میں سٹی پریس کلب اوتھل کے چیئرمین شفیق احمد چنہ، صدر عبدالغنی سومرو، نائب صدر خدابخش کے بی خاصخیلی، نیشنل پریس کلب اوتھل کے صدر غلام قادر خاصخیلی، نائب صدر عبدالحفیظ دانش سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں نے سینئر صحافی و یو این اے نیوز ایجنسی کے بیوروچیف نصیر احمد کاکڑ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کو مؤثر تحفظ فراہم کیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی? صحافت پر حملے کے مترادف ہیں، ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ صحافی برادری اپنے ساتھی صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں جو عوام بالخصوص مظلوم اور محروم طبقات کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے یا ان پر حملے کرنے جیسے واقعات انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کے مترادف ہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں اور صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے