کوہاٹ حملہ: آپریشن مکمل، آٹھ عسکریت پسند مارے گئے، اموات 23 ہوگئیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا پولیس نے ہفتے کو بتایا ہے کہ کوہاٹ کی پولیس لائنز میں جمعے کو مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 16 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 23 افراد جان سے جا چکے ہیں۔گذشتہ روز نماز جمعہ کے وقت کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کے بعد مسلح حملہ آور پولیس لائنز میں داخل ہوئے، جن کے خلاف سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا۔پولیس کا یہ کمپاؤنڈ ضلعی سطح کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، سپیشل برانچ اور پولیس کے کئی دیگر یونٹس کے اہم دفاتر واقع ہیں۔ہفتے کو پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایلیٹ فورس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز نے رات بھر جاری رہنے والی کارروائی کے بعد پولیس لائنز کی عمارت کے اہم حصے کلیئر کر لیے ہیں۔پولیس کے مطابق: ’کارروائی کے دوران مجموعی طور پر آٹھ دہشت گرد جان سے گئے۔‘پشاور سینٹرل پولیس آفس کے ترجمان عبد السلام خالد نے انڈپینڈنٹ اردو کی نمائندہ لائبہ حُسن کو بتایا کہ کوہاٹ حملے میں اب تک 16 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد جان سے گئے جبکہ 130 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *