خوبصورتی پیسے یا جسمانی خدوخال نہیں، اصل اہمیت کردار اور احترام کی ہے،صباقمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک حقیقی خوبصورتی کا تعلق جسمانی خدوخال یا دولت سے نہیں بلکہ کردار، احترام اور عاجزی سے ہے۔اداکارہ نے شریکِ حیات میں اپنی ترجیحات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظاہری خصوصیات کے بجائے حقیقی احترام، حیا اور عاجزی ان کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔صبا قمر کے مطابق کسی بھی رشتے میں انسان کا کردار اور دوسرے کی عزت کرنے کا رویہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ دولت یا ظاہری شخصیت جیسی چیزیں ان کے نزدیک ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *