Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
خضدار (ویب ڈیسک) خضدار پریس کلب کے صدر، جنرل سیکرٹری اور جملہ عہدیداران و ممبران نے تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ خضدار پریس کلب کے عہدیداران نے تربت پریس کلب کے نومنتخب صدر حافظ صلاح الدین سلفی، نائب صدر نور شاہ نور، جنرل سیکرٹری ماجد صمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایاز اسلم اور فنانس سیکرٹری مقبول ناصر سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلامقابلہ انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ تربت کی صحافتی برادری میں اتحاد و اتفاق موجود ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت پریس کلب بلوچستان کے فعال پریس کلبز میں سے ایک ہے جس نے ہمیشہ محتاط، معتدل اور ذمہ دارانہ انداز میں صحافت کو فروغ دیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نئی کابینہ پریس کلب کو مزید منظم و فعال بنانے، آزاد صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ خضدار پریس کلب تربت پریس کلب کے ساتھ ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑا ہے اور صحافتی اقدار کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھے گا۔بیان میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پھلان خان اور ان کی ٹیم کو احسن انداز میں تربت پریس کلب کے انتخابات کے انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا۔