Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لودھراں (ویب ڈیسک)اڈہ پرمٹ کے قریب نجی اسکول کی لیب میں حادثہ پیش آیا جس میں بچے زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے مطابق نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے لیب میں موجود 14 بچے زخمی ہوگئے۔ڈی سی نے بتایا کہ واقعہ کے بعد بچوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈسچارج کردیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایک بچے کو انڈر آبزرویشن رکھاگیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکول مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔