Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوستہ محمد(ویب ڈیسک)ضلع اوستہ محمد میں انسدادِ پولیو مہم کا صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا، جبکہ مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع اوستہ محمد میں بھی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوستہ محمد میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی تھے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں اور مہم میں بھرپور حصہ لینے والے افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔