پاکستان پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر محمد بلال خان عمرانی کا گوٹھ سردار اللہ وریا خان شرکا دورہ

چھتر(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر محمد بلال خان عمرانی نے گوٹھ سردار اللہ وریا خان شر میں واقع شر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گوٹھ سردار اللہ وریا خان شر ہاؤس آمد پر میر محمد بلال خان عمرانی پر پھول نچھاور کیے گئے،جبکہ اس موقع پر شر اور عمرانی برادری کے عمائدین سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، سیاسی معاملات، باہمی روابط اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا شر اور عمرانی برادری کے عمائدین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو کی چیف آف شر شوریٰ پاکستان سردار عبدالستار خان شر اور سردارزادہ عبدالغفار خان شر نے میر محمد بلال خان عمرانی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معزز شخصیات کی آمد سے باہمی روابط اور برادری سطح پر محبت و اخوت کے رشتے مزید مستحکم ہوتے ہیں میر محمد بلال خان عمرانی نے پرتپاک استقبال اور ظہرانے کے اہتمام پر سردار عبدالستار خان شر، سردارزادہ عبدالغفار خان شر اور دیگر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں شر اور عمرانی برادری سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *