Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور ساؤتھ ایئر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ معاہدے پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے صدر عبدالرزاق سیال جبکہ ساؤتھ ایئر کی جانب سے ڈپٹی سی ای او محسن جمیل نے دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کو پاکستان کے اندر سفر کے دوران ساؤتھ ایئر کی جانب سے 15 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی جبکہ 8 افراد سے زائد کے گروپ کی صورت میں سفر کرنے والے این پی سی ممبران اور انکے اہل خانہ کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، ممبر نیشنل پریس کلب یاسر ملک سمیت ساؤتھ ایئر کے دیگر عہدیداران اور نیشنل پریس کلب کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کو سفری سہولیات میں ریلیف فراہم کرنا اور صحافی برادری کے لیے مزید سہولتیں پیدا کرنا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے این پی سی ممبران ساؤتھ ایئر کی اندرونِ ملک سفری خدمات سے خصوصی رعایتی نرخوں پر استفادہ کر سکیں گے۔