عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن(ر) محمد حسیب شجاع

لورالائی(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن(ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اراضی، انتقالات، ریونیو ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق مختلف مقدمات کی سماعت کی گئی یونیو کورٹ ڈے کے دوران زیرِ التواء مقدمات اور عوام کو درپیش ریونیو مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعدد کیسز کو قانون اور مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹاتے ہوئے فریقین کو ریلیف فراہم کیا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد حسیب شجاع نے متعلقہ ریونیو افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے ریونیو معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور زیرِ التواء  مقدمات کی جلد از جلد قانونی تقاضوں کے مطابق یکسوئی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے بروقت اور شفاف سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور عوامی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ریونیو معاملات کو قانون و قواعد کے مطابق شفاف انداز میں نمٹانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *