Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گوادر(ویب ڈیسک)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق الرحمن سے ان کے دفتر گوادر میں ملاقات کی، جس میں گوادر کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام، مقامی ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ، ماہی گیروں کی شفاف رجسٹریشن اور فشریز کے شعبے کی پائیدار ترقی و فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گوادر کے مقامی ماہی گیر نسلوں سے سمندر سے وابستہ ہیں اور ماہی گیری نہ صرف ان کا ذریعہ معاش بلکہ ساحلی معیشت کا اہم حصہ ہے مقامی ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ، سمندری وسائل کی پائیداری اور فشریز صنعت کی ترقی کے لیے مؤثر نگرانی اور قانون پر عملدرآمد ناگزیر ہے انہوں نے فشریز حکام پر زور دیا کہ گوادر کے ساحلی علاقوں میں پٹرولنگ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف قانون و ضوابط کے مطابق عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت متعلقہ حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ملاقات میں ماہی گیروں کی رجسٹریشن کے عمل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل شفاف، میرٹ پر مبنی اور قابلِ تصدیق ہونا چاہیے تاکہ حقیقی اور مقامی ماہی گیروں کی درست شناخت کے ساتھ انہیں حکومتی سہولیات اور فلاحی پروگراموں تک مؤثر رسائی فراہم کی جا سکے اس موقع پر ڈی جی فشریز عتیق الرحمن نے کہا کہ محکمہ فشریز سمندری وسائل کے تحفظ، قانونی ماہی گیری کے فروغ اور ساحلی علاقوں میں نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے ماہی گیروں کی رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے قانون و پالیسی کے مطابق اقدامات کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ فشریز کے شعبے کی ترقی کے لیے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، جدید سہولیات کی فراہمی، بہتر مارکیٹ رسائی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور پائیدار ماہی گیری کے فروغ کو یکساں اہمیت دی جائے۔