حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس  میں اضافہ کر دیا۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کنوینس الاؤنس کی شرح 4 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔ نئی شرح یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس معمول کے کنوینس الاؤنس کے علاوہ دیا جائے گا۔ اس سہولت کے حقدار وہ سرکاری ملازمین ہوں گے جو معذور ملازمین کے کوٹے پر بھرتی ہوئے ہیں یا دورانِ ملازمت مجاز میڈیکل بورڈ کی جانب سے معذور قرار دیے گئے یا سرٹیفائیڈ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *