اوستہ محمد ماہر امارض اطفال ڈاکٹر سہیل یوسف ملک گولیاں لگنے سے ہلاک، قتل کے شبے میں اہلیہ گرفتار

 ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) اوستہ محمد ماہر امارض اطفال ڈاکٹر سہیل یوسف ملک گولیاں لگنے سے ہلاک قتل کے شبے میں اہلیہ گرفتار تفتیش کا دائر کار وسیع کردیا گیا پولیس کے مطابق اوستہ محمد کا مشہور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سہیل یوسف ملک گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے انکی لاش خون میں لت پت انکے کمرے میں پڑی ملی واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمان ڈی ایس پی ایس ایچ او سمیت بھاری پولیس نفری انکے گھر پہنچ گئی پولیس کے مطابق واقعہ کو خودکشی قرار دیا جارہا تھا تاہم کمرے مین چار گولیوں کے مذید نشانات و خول برامد جبکہ ڈاکٹر کو ایک سر اور ایک گولی دل کے اوپر لگائی ہے قتل کے شبے میں انکی اہلیہ ریحانہ بی بی کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی ہر سطح پر تحقیقات ہورہی ہے اصل حقائق تفتیش کے بعد میڈیا اور عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *