Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کا حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا کہ حرمین شریفین کی سرزمین کا امن پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے، سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے پاکستان اور پاکستانی قوم سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی اور جارحیت خطے کے امن کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات محض دو ریاستوں کے تعلقات نہیں بلکہ ایمان، اخوت، تاریخ اور باہمی احترام کے مضبوط رشتے ہیں۔ جے یو آئی پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی پر قائم ہے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ آج عالم اسلام کو تقسیم نہیں بلکہ اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر امت کے مشترکہ مفادات اور اجتماعی سلامتی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل کا حل باہمی احترام، مذاکرات، اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی میں ہے۔ مسلم دنیا کو اپنے اختلافات کو دشمنی میں تبدیل ہونے سے روکنا اور امت کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔جے یو آئی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری آغا محمود شاہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر قسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی احترام اور عدم مداخلت کی پالیسی وقت کی ضرورت ہے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک کو امن، استحکام اور مسلم امہ کے اجتماعی مفادات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب، پاکستان اور تمام مسلم ممالک کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق نصیب کرے۔