Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

خضدار(ویب ڈیسک) وڈھ کے علاقے آڑینجی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کو وڈھ کے علاقے آڑینجی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کے ایک مہمان خانے کے قریب مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار نور ا محمد زئی سمیت پانچ افراد عبدالحئی، نعمت اللہ، یحییٰ، نصیر احمد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے۔