ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللہ خان سے گوادر ماہیگیر اتحاد کے حاجی خداداد واجو کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

گوادر(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللہ خان سے گوادر ماہیگیر اتحاد کے حاجی خداداد واجو کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی ٹرالنگ کے تدارک، ماہی گیروں کے مسائل، سمندری ماحولیات کے تحفظ اور ماہی گیروں کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈائریکٹر جنرل فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے، سمندری گشت فعال کرنے اور ماہی گیروں کے جان و مال و معاش کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ماہی گیر ویلفیئر فنڈز کے استعمال میں کمیونٹی سے مشاورت کو ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے جدید مانیٹرنگ نظام اور گشتی ٹیم کو ضروری سہولیات سے لیس کرنے پر زور دیا اور ماہی گیر ویلفیئر فنڈز کو مؤثر انداز میں فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی تجویز پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *