بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ منگل کی رات سے17 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،پشاور،مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے،موسلا دھار بارش کے باعث دیر، چترال، سوات،کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد ، راولپنڈی اور ڈی جی خان کے مقامی ندی /برسا تی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش ،ژالہ باری، آندھی اورآسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرگزشتہ روز مشرقی گجرات (بھارت) کے اوپر موجود کم دباؤ کا نظام مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور آج مغربی گجرات (بھارت) اور ملحقہ جنوب مشرقی سندھ کے علاقوں میں موجود ہے۔ یہ نظام آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو کر غیر مؤثر ہونے کا امکان ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب ، اسلام آباداور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔اس دوران کشمیر،بالائی خیبر پختونحوا ،جنوب مشرقی سندھ اوربالائی پنجاب میں چند مقاما ت پرآندھی / موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے کا امکان ہے۔(کل )بدھ کوخیبر پختونحوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ، اسلام آباداور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے،ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد (بوکرا 52، گولڑہ 44، ایئرپورٹ 28، زیرو پوائنٹ 25، سید پور 23)، اوکاڑہ 50، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 44، پیرودھائی 42، شمس آباد 41، چکلالہ ایئرپورٹ 30، کچہری 27)، منڈی بہاؤالدین 42، فیصل آباد 26، گجرات 25، جوہرآباد 23، اٹک ، منگلا 20، جہلم 17، سیالکوٹ (سٹی 16، ایئرپورٹ 01)، چکوال 10، مری 01،خیبر پختونخوا میں دیر (بالائی 39، زیریں 03)، مالم جبہ 23، چترال 09، پٹن 05، پاڑاچنار 04، پشاور (ایئرپورٹ 02)، تخت بھائی 02، کالام ، بالاکوٹ 01، سندھ میں ٹنڈو جام 05، حیدرآباد (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، مٹھی 02،کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 14، سٹی 05)، کوٹلی 04،گلگت بلتستان میں بابوسر 04، استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو،نوکنڈی ،لسبیلہ44، دالبندین اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *