Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ساہیوال (ویب ڈیسک)ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر میڈیسن ڈیلر، بیوہ خاتون، طالب علم اور بیوپاریوں کو لوٹ لیا، وارداتوں کے دوران مجموعی طور پر 59 لاکھ 82 ہزار روپے کی نقدی، زیورات، موٹر سائیکل اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔فتح شیر کالونی کی مین مارکیٹ میں شام سات بجے تین مسلح ڈاکو میڈیسن کمپنی کے ڈیلر سجاد احمد کے دفتر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 28 لاکھ روپے نقدی، دو موبائل فون، دو گھڑیاں اور 6 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی سونے کی انگوٹھیاں لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔ ڈی بلاک فرید ٹان میں چار مسلح ڈاکو عمران اقبال کی بیوہ بہن کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 22 لاکھ 2 ہزار روپے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔ چک 111/7-R میں دو ڈاکوں نے محمد اسلم کے بیٹے طالب علم حافظ زبیر سے گن پوائنٹ پر 10 ہزار روپے نقدی چھین لی، جبکہ چک 28/11-L میں دو مسلح ڈاکو محمد عدنان سے موٹر سائیکل اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس فتح شیر، فرید ٹان، صدر چیچہ وطنی اور غازی آباد نے متاثرہ شہریوں سجاد احمد، عمران اقبال، محمد اسلم اور محمد عدنان کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔