Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور (ویب ڈیسک) آئندہ مارچ کے وسط میں بسنت فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کا چھ ماہ قبل ہی تانتا بندھ گیا، ایک ہفتے میں لائسنس کے حصول کے لئے 2ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ برس مارچ کے وسط میں منعقد ہونے والے 3روزہ محفوظ اور رنگا رنگ بسنت فیسٹیول کے لیے شہریوں اور شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔بسنت پورٹل کے قیام کے محض 8دنوں کے اندر پتنگ، گڈا اور ڈور کی تیاری و فروخت کے شوقین 2ہزار سے زائد افراد نے لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔فیسٹیول کو محفوظ بنانے کے لیے دھاتی ڈور اور چرخی پر مکمل پابندی ہوگی۔ موٹر سائیکل سواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے 20لاکھ سیفٹی راڈز تقسیم کیے جائیں گے جبکہ عمارتوں کی چھتوں پر سیفٹی گرلز کی تسلی اور کمزور چھتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی اور خطرہ بننے والی کمزور و بوسیدہ عمارتوں کو فوری سیل کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر لاہور کے پاس ہو گا۔کائیٹ فلائینگ ایسوسی ایشن نے بسنت کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے گڈی و ڈور کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اسٹاک ظاہر کرنے کی شرط پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت سے قبل پتنگ بازی کرنے پر 5سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ جبکہ غیر قانونی فروخت پر 7سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔