پی ایم ایس نتائج کا اعلان119اسامیوں کیلئے 37ہزار امیدواروں میں سے 344تحریری امتحان میں کامیاب

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کے سب سے بڑے امتحان (پی۔ایم۔ایس) اسسٹنٹ کمشنر کی 119 اسامیوں کے لیے 37 ہزار میں سے 344 امیدواروں تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی حتمی منظوری کے بعد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے تحریری نتیجے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2025 کے فیز ٹو کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 119 اسامیوں کے لیے 37 ہزار سے زائد امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی تھی۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن  ڈیپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق 119 اسامیوں کے لیے 344 امیدواروں کو سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کلیئر کیا گیا ہے۔تحریری امتحان میں کامیاب قرار پانے والے 344 امیدواروں سے اگلے مرحلے میں سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کال اپ لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے وقت اپنی تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ پی ایم ایس کا تحریری امتحان 12 پرچوں پر مشتمل تھا، جس میں مختلف مضامین کے امتحانات لیے گئے۔ امتحانات میں انگلش اور اردو مضمون اور جنرل نالج کا پرچہ بھی شامل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *