Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چئیرمین علی احمد کرد نائب صدر بلوچستان غنی خلجی مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اور راحب خان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ کے کیس میں تاخیری حربے آزاد عدلیہ کیلئے کاری ضرب مانند ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 7 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے سزا معطلی کی درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ نہ دینا اور تاخیری حربے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں رجوع کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ کے بارہا ہدایات کے باوجود بھی اسلام آباد ہائیکورٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے کیس کو سننے کیلئے تیار نہیں۔آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چئیرمین علی احمد کرد نائب صدر بلوچستان غنی خلجی اور مرکزی انفارمیشن سیکریٹری راحب خان بلیدی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 17 ستمبر 2026 کو ہونے والے سماعت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ کریں۔