ضلع لورالائی میں منشیات خصوصاً بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع

لورالائی(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسدادِ منشیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں بھنگ کی کاشت کے خلاف جاری مہم، سروے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی، ایس ڈی پی او محمد اعظم، محکمہ ایکسائز و اینٹی نارکوٹکس اور دیگر متعلقہ محکموں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں بھنگ کی ممکنہ کاشت کی نشاندہی کے لیے کیے گئے سروے، مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی رپورٹس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بھنگ کی کاشت کے خلاف اب تک کی گئی کارروائیوں اور درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے واضح کیا کہ ضلع لورالائی میں منشیات خصوصاً بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں بھنگ کی کاشت کی درست اور مکمل نشاندہی کے لیے سروے کا عمل ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور سروے کے اعداد و شمار کی تصدیق کو بھی یقینی بنایا جائیانہوں نے کہا کہ بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائیاں کریں، جبکہ جہاں بھنگ کی فصل موجود ہونے کی نشاندہی ہو وہاں قانون کے مطابق فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائیڈپٹی کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایت کی کہ انسدادِ بھنگ مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور کسی بھی علاقے میں بھنگ کی کاشت یا اس سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائیاجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انسدادِ منشیات مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایکسائز و اینٹی نارکوٹکس اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع لورالائی کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے انسدادِ بھنگ مہم پر بلاامتیاز اور سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا، جبکہ عوامی سطح پر بھی منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *