صوبائی وزیر حاجی نورمحمددمڑ کا شاہرگ کوئلہ کان میں حادثے میں قیمتی جانون کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

زیارت(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے میں 4 کانکنوں کے جاں بحق اور 5 کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے جاں بحق کانکنوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے سے وہ خود بھی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے زخمی کانکنوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور امید ظاہر کی کہ زخمی جلد روبہ صحت ہو کر اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلعی انتظامیہ اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے حادثات کو روکنے کے لیے سیفٹی کے خصوصی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *