Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی،بھاگ،اوستہ محمد اور ڈیرہ اللہ یارمیں ڈکیت بے لگام اسلحے کے زور پر چار موٹر سائیکلیں دو لاکھ روپے نقدی،چھ موبائل فون ودیگر سامان چھین لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر گورنمنٹ ٹیچرز سمیت 2افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ بھاگ صدر کی حدود بھاگ جلال خان روڈ پر سکول سے ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جاتے ہوے مسلح ڈاکووں نے گورنمنٹ ٹیچر ماسٹر عطاء اللہ مغیری سے موٹر سائیکل موبائل نقدی چھینے کے دورا ن مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق زخمی کو سول اسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ میر حسن کی حدود میر حسن روڈ پر مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر نور الدین بروہی سے موٹر سائیکل ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی دو موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود سبزی منڈی سے نا معلوم مسلح چور عبدالغفار گولہ کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس تھانہ اوستہ محمد کی حدود خانپور پل کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر حاکم علی عمرانی سے موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی موبائل ودیگر سامان چھین لیا مذاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردیا گیا۔ادھر ایس ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمان کی قیادت میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھاری پولیس نفری نے اوستہ محمد ودیگر علاقوں میں ڈکیت گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے پولیس کے چھاپوں کے دوران متعدد مسروقہ موٹر سائیکلوں ودیگر سامان برامدگی کرلے گیے جبکہ گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔