سید خلیل الرحمٰن اور موسیٰ فرمان کے انتقال پر کاشف حیدری کا اظہارِ افسوس

کوئٹہ (ویب ڈیسک) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے روزنامہ جنگ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر و سینئر صحافی سید خلیل الرحمٰن اور کوئٹہ پریس کلب کے فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں کاشف حیدری نے کہا کہ سید خلیل الرحمٰن ایک منجھے ہوئے، تجربہ کار اور باوقار صحافی تھے، جنہوں نے طویل عرصے تک صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات سے بلوچستان کی صحافتی برادری ایک اہم اور تجربہ کار شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، جبکہ ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ فرمان نے بھی طویل عرصے تک کوئٹہ کی صحافتی برادری کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے فرض شناسی، بہادری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ اپنی محنت، صلاحیت اور پیشہ ورانہ وابستگی کی بدولت انہوں نے صحافت میں نمایاں مقام حاصل کیا، ان کی خدمات بھی ناقابلِ فراموش ہیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ دونوں صحافیوں کی وفات سے بلوچستان کی صحافتی برادری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *