ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کوئٹہ/اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نصیب اللہ بازئی ایک مخلص، باوقار اور عوام دوست شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، سیاسی و سماجی سرگرمیوں اور پارلیمانی امور کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے ایوانِ بالا میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبے اور عوام کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی بصیرت، شائستگی اور عوامی وابستگی ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا۔ ان کی وفات نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ ان کے حلقہ احباب، سیاسی ساتھیوں اور پارلیمانی برادری کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ نصیب اللہ بازئی کی خدمات اور عوامی وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *